چیئرمین نیب ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ نہیں آصف زرداری

چیئرمین نیب سیاست دانوں کے خلاف اپنے دفتر کو استعمال نہ کریں، سابق صدر

جس سرکار نے چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے، سابق صدر فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
سابق صدر آصف زرداری نے چیئرمین نیب ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے ملوث ہونے کی تردید کردی۔

سابق صدر آصف علی زرداری جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تو اس موقع پر صحافی نے ان سے پوچھا کہ شیخ رشید کہتے ہیں چیئرمین نیب کی متنازع ویڈیو کے پیچھے پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے؟۔ اس پر سابق صدر آصف زرداری نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ ہم ایسے کام نہیں کرتے، ذاتی معاملات سے میرا واسطہ نہیں۔


آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا آپ چیئرمین نیب کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ جس سرکار نے ڈھونڈنا ہے وہ خود ڈھونڈے۔ آصف زرداری نے کہا نیب پاکستان کی انڈسٹری کو نقصان پہنچا رہا ہے اور چیئرمین نیب سیاست دانوں کے خلاف اپنے دفتر کو استعمال کر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے دفتر کا غلط استعمال نہ کریں، باقی تو پارلیمنٹ کا کام ہے۔

واضح رہے کہ چیرمین نیب جاوید اقبال کی مبینہ آڈیو ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں وہ خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کررہے ہیں تاہم نیب نے اس ویڈیو کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ ویڈیو بنانے والی خاتون طیبہ اور ان کے شوہر فاروق کے خلاف نیب ریفرنس بھی دائر کردیا گیا ہے۔
Load Next Story