آرمی کو کراچی میں بلا امتیاز آپریشن کرنا چاہیے گوڈیل

فوج کو بلانا خطرے سے خالی نہیں، ایسے اقدامات سے وہ متنازع ہو جائیگی: شفقت محمود

کراچی میں سوات کی طرح فوج کی مدد لی جائے: حاجی عدیل کی ’’کل تک‘‘ میں گفتگو. فوٹو: فائل

اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس ناکام ہو چکے ہیں ہم نے بھی فوج کی مدد لینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا تھا کہ کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا چاہیے جس کی ایم کیو ایم نے شدید مخالفت کی تھی۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ جس طرح ہم نے سوات کا آپریشن کیا اسی طرح کراچی میں بھی فوج کی مدد لی جائے لیکن کراچی میں فوج کی آمد کا کوئی مقصد ہونا چاہیے کراچی کو اسلحہ سے پاک ہونا چاہیے ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ ہم کہتے ہیں کہ عدالت نے اگرکسی کو دشمنی کی وجہ سے اسلحہ رکھنے کی اجازت دی ہے تو ٹھیک ہے۔




ضیاء الحق کے دور سے اسلحہ کے لائسنس جاری ہوئے ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے لیکن اسلحہ لائسنس اس کو ملنا چاہیے جو ٹیکس دیتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت لاء اینڈ آرڈر کے قیام میں ناکام رہی ہے ۔ ایم کیو ایم کے رہنما عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ کراچی میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ہم پچھلی حکومت کے اتحادی رہے ہیں اور ہم اس ناکامی میں اپنے حصے کو بھی تسلیم کرتے ہیں۔
Load Next Story