آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان مشیرِقومی سلامتی کی ملاقات

ملاقات میں پاک افغان بارڈر منجمنٹ اور افغان مفاہمی عمل پر بالخصوص تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

ملاقات میں افغان مصالحتی عمل سے متعلق امور بھی زیربحث لائے گئے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : آئی این پی

سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ سے افغان مشیرِقومی سلامتی حمد اللہ محب نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے ملاقات کی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی امن و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاک افغان بارڈرمینجمنٹ پر بات چیت اور افغان مصالحتی عمل سے متعلق امور بھی زیربحث لائے گئے۔

 
Load Next Story