انگلینڈ میں باؤلنگ کام آئے گی چیف سلیکٹر انضمام الحق

دل پاکستان کے ساتھ، پروفیشنل صلاحیتیں ویسٹ انڈیزکو منتقل کرتا ہوں، مشتاق احمد

بائولنگ چل گئی تو ہم مشکل پیدا کریں گے، مرزا اقبال بیگ، ’’ تکرار‘‘ میں اظہار خیال فوٹو : فائل

پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے انگلینڈکی وکٹوں پر بہت زیادہ رن بن رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ایک تو ان کی پچزبہت ٹرو بن گئی ہیں، دوسرا گرائونڈ چھوٹے ہیں، اگر وہاںکاموسم اچھا ہو سورج نکلاہوا ہوتوبہت زبردست بیٹنگ ہوتی ہے ، ایسے ماحول میں بیٹنگ کے حساب سے تو سب ٹیمیں برابرہوجاتی ہیں، یہاں بائولنگ کام آئے گی جوٹیم 15 سے 20 اسکور سیف کرلے گی وہ جیتے گی۔


انہوں نے کہا کہ اگر موسم خشک ہواتوہماری بائولنگ کو بہت اسٹرینتھ ملے گی، بائولنگ میں حسن اور شاہین کوپرفارمنس دینی چاہیے، بیٹنگ میں بابر اعظم اورحارث سہیل مجھے بہت پسند ہیں اور میں سمجھتا ہوںکہ جس طرح کا وہ پلیئر ہے اس طرح کی اس نے پرفارمنس نہیں دی۔

سابق پاکستانی کرکٹراور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میںجتنے بھی کپتان اورکوچز ہیں انھیں اپنے پلیئرز کے رول کا پتا ہونا چاہیے۔ دل تو پاکستان کے ساتھ ہے لیکن میں اپنی ساری پروفیشنل صلاحیتیں ویسٹ انڈیزکو منتقل کرتا ہوں، جب آپ کسی ٹیم کی طرف سے بیٹھیںہوں اور وہ آپ کے ملک کیخلاف کھیل رہی ہو تو بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔

کھیلوں کے تجزیہ کار مرزااقبال بیگ نے کہا کہ اس وقت لوگ کہہ رہے ہیںکہ انگلینڈ کی ٹیم بہت متوازن ہے اور وہ ورلڈکپ کی چند فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے، اگر ہماری بائولنگ چل گئی تو ہم بہت مشکل پیدا کریں گے۔
Load Next Story