کراچی میں امن وزیراعلیٰ وگورنرسندھ کی ذمے داری ہے پرویزرشید

کراچی میں امن قائم کر نے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہوناہوگا، پرویزرشید

کراچی میں امن قائم کر نے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہوناہوگا، پرویزرشید۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اورگورنر سندھ کی سر کاری طورپرذمے داری ہے کہ وہ کراچی میں امن قائم کریں ۔


جس طرح چوہدری نثارنے کہا کہ وفاق توصرف ان کی مددکرسکتاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چوہدری نثار نے صحیح کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ آپریشن کی ضرورت ہے کیونکہ دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ صرف کراچی کے مخصوص علاقوں میں ہے سارے کراچی میں نہیں، کراچی میں امن قائم کر نے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کومتحد ہوناہوگا، آپریشن کے دوران پھریہ بات کوئی نہ کہے کہ یہ میرابندہ ہے اوریہ میرانہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story