شام پر حملے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا امریکی صدر باراک اوباما
شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے قبل صدر اوباما کو کانگرس سے اجازت لینا ہوگی، کانگریس اسپیکر کا صدر اوباما کو خط
امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انہوں نے شام پر حملے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں امریکی فوج کی براہ راست مداخلت سود مند ثابت نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بشارالاسد حکومت کی جانب سے کیا گیا جو امریکی قومی سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہے۔ اسی حوالے سے امریکی کانگریس کے اسپیکر نے باراک اوباما کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے امریکی صدر شام سے متعلق اپنی پالیسی واضح کریں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کرنے سے قبل صدر اوباما کو کانگرس سے اجازت لینا ہوگی۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد منظور نہ ہوسکی جس کی وجہ امریکا نے روسی ہٹ دھرمی کو قرار دیا ہے۔