پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ گرفتار
سیکیورٹی فورسز نے محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے شمالی وزیرستان سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑکو گرفتارکرلیا ہے جبکہ محسن داوڑکے ساتھی علی وزیرکو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز اپنی حراست میں لے چکی ہیں۔
اتوار کے روز شمالی وزیرستان میں خارقمر چیک پوسٹ پر ایک مسلح گروہ اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپ میں 5 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 مبینہ حملہ آور ہلاک اور 10زخمی ہوئے، جس کے بعد مزید 5 لاشیں بھی نالے سے برآمد ہوئیں۔
اس حملے کے الزام میں پی ٹی ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔