سندھ حکومت کا کراچی میں امن وامان کیلئے 20 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

حکومت سندھ نے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

حکومت سندھ نے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے کراچی میں امن وامان کی بہتری کے لئے 20 بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے اور شہر کا امن تباہ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے، گاڑیوں کی خریداری کے لئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور ماہانہ کی بنیاد پر سیکڑوں معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلادیا جاتا ہے، دوسری جانب جرائم پیشہ افراد اور دہشت گرد باآسانی اپنی مذموم کارروائیوں میں کامیاب ہوجاتے ہیں لیکن سندھ حکومت ہمیشہ ان عناصر سے نمٹنے کے لئے اپنی بے بسی ظاہر کردیتی ہے۔
Load Next Story