ایوان صدرمیں اجلاسآئندہ حکمت عملی اور انتخابات پرمشاورت
بجلی کے نرخوںمیںکمی کی تجویز،پاکستان بہترمارکیٹ کاحق دارہے، صدر کااپٹماکے ڈنرسے خطاب
صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کے اہم رہنماوں کا اجلاس ایوان صدرمیں ہوا جسمیںوزیراعظم راجا پرویز اشرف کی عدالت میں پیشی کے بعدکی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا قمر زمان کائر ہ ،خورشید شاہ ،نذرگوندل نوید قمر،صمصام بخاری شریک ہوئے اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال ،آئندہ عام انتخابات اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں انتخابات سے قبل بجلی کے نرخ نصف کرنے کی تجویز زیرغورآئی اورپارٹی رہنمائوں نے یہ تجویزبھی دی کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوںمیں 30 سے 50 فیصدکمی کر دی جائے۔
قبل ازیںپٹما کے سالانہ ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے پاکستانی مصنوعات کیلیے ترجیحی سلوک اوربہتر منڈیوں تک رسائی دینے کامطالبہ کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کی جنگ سے بری طرح متاثرملک کودیگرممالک تک بہتررسائی فراہم کی جائے۔صدر نے کہاکہ دہشت گردی کی جنگ نے پاکستان کوبری طرح متاثر کیا ہے پاکستان نے جو قربانیاں دی ہیں اس کے نتیجے میں پاکستان بہترمارکیٹ کاحق دارہے۔
صدر نے کہاکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی بہتری کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں اس موقع پر صدر نے ایوارڈ بھی تقسیم کئے ادھر قومی دریائوں کی بحالی کیلیے جنوبی کوریا کے وزیر مایونگ پل شم کی قیادت میں وفد سے پیر کو ایوان صدر میں گفتگو کرتے ہوئے صدرنے جنوبی کوریائی کمپنیوں کو بالخصوص پانی و بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خاص طور پر سیلاب کی روک تھام اور بجلی کی پیداوار میں جنوبی کوریا کی مہارت سے استفادہ کا خواہاں ہے اور اس میدان میں جنوبی کوریا کی تکنیکی مہارت اورمعاونت کے تبادلے کاخیر مقدم کرے گا۔
اے پی پی کے مطابق صدر زرداری تہران میں ہونیوالے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے 16ویں سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریںگے۔ سربراہ اجلاس 29 تا 31 اگست کو ہوگا ، اس موقع پر صدر مملکت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں ترقی پذیر ممالک کے 120 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ صدر آصف علی زرداری بھارتی وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ ملاقات کریں گے ان سے انہوں نے اس سال اپریل میں بھارت کے ایک روزہ نجی دورہ کے موقع پر ملاقات کی تھی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی صدر مملکت کے ہمراہ جائیں گی۔