لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے شدت 46 ریکارڈ کی گئی
زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور، شیخوپورہ ، گوجرانوالہ، قصور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب بھارتی پنجاب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز شمالی بھارت اوراس کی گہرائی 35 کلومیٹر ہے، زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔