کوئٹہ میں پولیس وین پرحملہ جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا

حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس

حملہ آور کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

QUETTA:
میکانگی روڈ پر پولیس وین پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں دہشت گرد مارا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق میکانگی روڈ پر پولیس وین پر دہشت گرد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق مارے گئے حملہ آور کے جسم کے ساتھ بارودی مواد بندھا ہوا تھا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے ناکارہ بنادیا۔
Load Next Story