انگلینڈ کے سابق کپتان نے پاکستان کو ورلڈ کپ کی ٹاپ چار ٹیموں کیلئے فیورٹ قرار دے دیا
پاکستان پھر پاکستان ہے وہ بھی سیمی فائنل میں پہنچے گے، مائیکل وان
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کو ورلڈ کپ کی ٹاپ چار ٹیموں کے لئے فیورٹ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں برطانوی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ انگلینڈ اس وقت دنیا میں نمبر ون ٹیم ہے اور کوئی وجہ نہیں کہ ہوم گراؤنڈ پر یہ سیمی فائنل تک نہ پہنچے، میرے خیال میزبان ٹیم ہی ورلڈکپ کی فاتح ہوگی۔
مائیکل وان نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم میں اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی واپسی سے نئی روح پھونکی گئی ہے، اس کے علاوہ ان کا بولنگ اٹیک بھی سب سے زبردست ہے، بھارت کے پاس دنیا کا سب سے بہترین بیٹسمین ویرات کوہلی اور بولر جسپریت بمرا موجود ہیں۔
مائیکل وان سے جب پاکستانی ٹیم کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تو پھر پاکستان ہے، وہ بھی ورلڈ کپ کی چار ٹاپ کا حصہ بننے میں کامیاب رہے گی۔