میچ دیکھنے کیلیے دیوار پر سرمارنے والا فین انگلینڈ پہنچ گیا
زیادہ تر جن میچز میں شریک ہوا، اس میں بنگلہ دیشی ٹیم کو کامیابی ملی، شعیب علی
بنگلہ دیش کے سپر فین شعیب علی ورلڈ کپ میں بھی بنگال ٹائیگرز کی حوصلہ افزائی کیلیے موجود ہوں گے۔
31 سالہ شعیب اپنے پورے جسم پر ٹائیگر جیسا پینٹ کراکر ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں، وہ بنیادی طور پر ایک کار مکینک ہیں، ٹیم کو سپورٹ کرنے کے اس جنون سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایک بار شہادت حسین کی گاڑی ٹھیک کی تو انھوں نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایک ایشیا کپ میچ کا ٹکٹ دیا جس میں بنگال ٹائیگرز نے بھارت کو مات دی جس کے بعد میں نے زیادہ سے زیادہ میچز دیکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایک بار اپنی دستاویزات ڈھاکا ایئرپورٹ پر بھول جانے کی وجہ سے زمبابوے میں امیگریشن حکام نے مجھے واپس بھیجنے کو کہا جس پر 10 ڈالر رشوت دے کر ٹیم آفیشلز سے بات کی اور وقت حاصل کرنے کیلیے اپنا سر دیوار پر مار کر خود کو زخمی کردیا، اگلے روز میرے کاغذات پہنچ گئے۔
شعیب علی نے کہاکہ میں زیادہ تر جن میچز میں شریک ہوا، اس میں بنگلہ دیشی ٹیم کو کامیابی ملی اور مجھے ورلڈ کپ میں بھی اپنی ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔