سیاسی جماعتیں ٹکڑوں میں تقسیم مسلم لیگ سرفہرست
الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ مختلف 12ناموں سے رجسٹرڈ،جے یو آئی 4 ناموں سے رجسٹرڈ ہے
الیکشن کمیشن سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد107تک پہنچ گئی ہے جنھیں انتخابی نشانات الاٹ کے جاچکے ہیں جب کہ سب زیادہ مسلم لیگ کے نام سے جماعتیں رجسٹرڈ ہیں۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق مختلف گروپوں میں تقسیم مسلم لیگ سر فہرست ہے جس کے12ٹکڑے ہوچکے ہیں، اب تک ن لیگ کے علاوہ پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال فضل حق، پاکستان مسلم لیگ لیگ آرگنائزیشن، پاکستان مسلم لیگ ضیا الحق شہید، پاکستان مسلم لیگ جونیجو، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل، پاکستان مسلم لیگ کونسل، پاکستان مسلم لیگ، عوامی مسلم لیگ پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ اور آل پاکستان مسلم لیگ جناح شامل ہے۔
اسی طرح حکمراں جماعت تحریک انصاف کا شیرازہ بھی3حصوں میں بکھر چکاہے تحریک انصاف کے علاوہ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی شامل ہے۔
پیپلزپارٹی کے علاوہ، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین، پیپلزپارٹی ورکرز اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے نام سے رجسٹرڈ ہیں ، متحدہ قومی مومومنٹ کے بھی2 حصے ہوچکے ہیں الیکشن کمیشن کے پاس متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور مہاجر قومی موومنٹ پاکستان شامل ہے۔ جے یوآئی 4حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کے مطابق جے یوآئی ف کے علاوہ، جے یوآئی نورانی، جے یوآئی س، اور جے یوآئی نظریاتی رجسٹرڈ ہیں۔