وزیراعظم کی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی

عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اورمسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا بھی کی

گزشتہ روز وزیراعظم 14 ویں اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ اوروفد کے ہمراہ عمرہ اداہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے بھِی عمرہ ادا کیا۔


عمرہ کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کی دعا بھی کی۔

گزشتہ روز وزیراعظم 14 ویں اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔ وزیراعظم پہلے مدینہ منورہ پہنچے جہاں انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی اورمسجد نبوی میں نوافل بھی ادا کیے۔
Load Next Story