پی آئی اے کے طیارے کی فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ
پی آئی اے نے واقعے کی انکوائری شروع کردی ہے
ISLAMABAD:
پی آئی اے کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا اور پائلٹ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرائی۔
پی آئی اے کے تربیتی طیارہ کے انجن میں فنی خرابی کے باعث کیٹی بندر کے علاقے سمان گولائی کے مقام پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی جب کہ اس میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے، سیسنا 172 طیارے نے کراچی سے صبح 9 بجے اڑان بھری تھی، تقریباً 9 بجکر 40 منٹ پر اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، تاہم پائلٹ نےکمال مہارت سے طیارے کو کیٹی بندرکے قریب اتار لیا۔ طیارے کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جب کہ پائلٹ اور زیر تربیت پائلٹ دونوں خیریت سے ہیں۔