مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام شروع 6 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ

مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 16 ہزار 737 ایکڑ زمین سیراب ہوگی

مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 16 ہزار 737 ایکڑ زمین سیراب ہوگی (فوٹو : فائل)

مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا جو کہ 6 سال میں مکمل ہوگا جب کہ ڈیم کے لیے 6 ہزار ملازمین بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واپڈا کے مطابق مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام شروع ہوگیا ہے جو 6 سال کے عرصے میں مکمل ہوجائے گا، ڈیم کے تعمیراتی کام شروع ہونے پر چینی کمپنی کے نمائندے بھی پہنچ گئے ہیں۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم نے مہمند ٖڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا


مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اور 16 ہزار 737 ایکڑ زمین سیراب ہوگی، سالانہ 51 ارب 60 کروڑ آمدن ہوگی ساتھ ہی ڈیم کی تعمیر سے چارسدہ، پشاور اور نوشہرہ سیلاب سے محفوظ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مہمند ڈیم سے پشاور، چارسدہ اور نوشہر سیلاب سے محفوظ ہوجائیں گے

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہے کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے 6 ہزار ملازمین بھرتی کیے جائیں گے جب کہ 4 ارب روپے مقامی آبادی پر خرچ کیے جائیں گے، مہمند ڈیم کی تعمیر سے سنگلاخ پہاڑ سرسبز ہوجائیں گے، بدقسمتی سے پانی محفوظ نہیں کرسکے 90 فیصد پانی ضائع ہورہا ہے۔
Load Next Story