پی ٹی آئی ملک میں عدلیہ کی آزادی کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہراول دستہ رہی اوررہے گی فردوس عاشق
مسلم لیگ (ن) اداروں اورقانون کا احترام اپنی منشا اورسہولت کے مطابق کرتی رہی، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اداروں اورقانون کا احترام اپنی منشا اورسہولت کے مطابق کرتی رہی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں عدلیہ کی آزادی اورقانون کی حکمرانی قائم کرنے کی جدوجہد کا ہمیشہ سے ہراول دستہ رہی اوررہے گی جب کہ مسلم لیگ ن اداروں اورقانون کا احترام اپنی منشا اورسہولت کے مطابق کرتی رہی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگی متوالوں کا سپریم کورٹ پر حملہ تاریخ کا سیاہ ترین اور شرم ناک واقعہ ہے۔عدلیہ کی تضحیک میں "مجھے کیوں نکالا" کی قریہ قریہ نگرنگرمہم قوم کے ذہنوں میں ابھی تازہ ہے۔ ن لیگی کسے بے وقوف بنا رہے ہیں۔