برینڈن میک کولم کی ورلڈ کپ سے متعلق پیشگوئیوں نے ہلچل مچا دی
پاکستان سری لنکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلا دیش کو ہرائے گا، برینڈن مک کولم
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کی ورلڈ کپ بارے پیشگوئیوں نے ہلچل مچا دی ہے۔
برینڈن میک کولم نے سوشل میڈیا پر 2019 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے پیش گوئی کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت، انگلینڈ ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں ہوں گے جبکہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔ وہ ویسٹ انڈیز ، جنوبی افریقا اور پاکستان میں سے کوئی بھی ہوسکتی ہے۔
برینڈن مک کولم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں صرف ایک ایک میچ ہاریں گے۔ انگلش ٹیم کینگروز جبکہ بھارتی ٹیم انگلینڈ سے شکست کھائے گی۔ نیوزی لینڈ 4 میچ پاکستان ، بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہارے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوبی افریقا ، انگلینڈ ، بھارت ور نیوزی لینڈ سے ہارے گی۔ جنوبی افریقا اور پاکستان 5،5 میچ جیتیں گے۔
پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے سابق کیوی کپتان کا کہنا ہے کہ پاکستان سری لنکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلا دیش کو شکست دینے میں کامیاب رہے گا جب کہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقا سے ہار جائے گا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہارے گا تو وہ بنگلا دیش،ویسٹ انڈیز، افغانستان، پاکستان اور سری لنکا کے خلاف فتح پائے گا۔