ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی کا امکان ففٹی ففٹی ہے مارک وا
بھارتی کے لیے ورلڈ کپ کے فائنل 4 میں جگہ بنانا آسان نہیں ہوگا، مارک وا
سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی رسائی کے امکانات کو ففٹی ففٹی قرار دے دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مارک وا نے سوشل میڈیا پر ورلڈ کپ 2019 سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی رسائی کو یقینی قرار دیا ہے۔
مارک وا کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کے طور پر بھارتی ٹیم کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں لیکن اس کا فائنل 4 میں جگہ بنانا اتنا آسان نہیں ہوگا۔ بھارتی ٹیم کی مڈل آرڈر لائن زیادہ مضبوط نہیں، اس کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے کا تمام انحصار کپتان ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر بُمرا کی پرفارمنس پر ہوگا۔
128 ٹیسٹ اور 244 ون ڈے میچز کھیلنے والے مارک وا نے چوتھی ٹیم کے لیے نیوزی لینڈ کے امکانات کو جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز سے زیادہ قرار دیا ہے۔