ملک بھر میں لیلۃ القدر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

پاکستان کا قیام اسی شب ہوا تھا اور اللہ کے حضور اس عظیم نعمت کا شکر ادا کیا گیا۔

پاکستان کا قیام اسی شب ہوا تھا اور اللہ کے حضور اس عظیم نعمت کا شکر ادا کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں لیلۃ القدر عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔

لیلۃ القدر کے موقع پر ملک بھر کی مساجد اور گھروں میں نمازعشا اور تراویح کے بعد تکمیل قرآن کی محافل، جشن نزول قرآن کا اہتمام کیا گیا، قراء کی دستاربندی کی گئی، انھیں انعام و اکرام سے نوازا گیا اور شرکاء میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر علما کرام نے ہزار مہینوں سے بہتر رات کی عظمت وفضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔


بادشاہی مسجدمیں علامہ عبدالخبیر آزاد ، جامع مسجدداتادربارمیں صاحبزاہ رمضان سیالوی نے روح پرور خطاب کیے، بعد ازاں رات عبادت میں گزاری گئی، خواتین نے گھروں میں نوافل ادا کیے، تلاوت کلام پاک اور توبہ استغفار کی، ملک و قوم کیلیے دعائیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کا قیام اسی شب ہوا تھا اور اللہ کے حضور اس عظیم نعمت کا شکر ادا کیا گیا۔

 
Load Next Story