پاک بھارت قیادت ذمے داری کا مظاہرہ کرے سفارتکارو دانشور

صورتحال خطرناک ہے، جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں، سابق سفارتکاروں کا انتباہ

صورتحال خطرناک ہے، جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں، سابق سفارتکاروں کا انتباہ فوٹو: فائل

پاکستان اوربھارت کے سابق سفارتکاروںاور دانشوروں نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کوخطرناک قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ2ایٹمی قوتوں کے درمیان جنگ کے بادل منڈلارہے ہیں۔

پاک بھارت قیادت ذمے داری کامظاہرہ کرے جبکہ دونوں وزرائے اعظم آئندہ امریکامیں ہونے والی ملاقاتوںکا موقع نہ گنوائیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آرپارکے سابق سفارت کاروںاور دانشوروںکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی جنوبی ایشیاکے لیے انتہائی خطرناک ہے۔




وزیراعظم نوازشریف اورمن موہن سنگھ کے درمیان امریکامیں ہونے والی ملاقات منسوخ ہوئی توکشیدگی اوراختلافات مزیدبڑھ جائیں گے، دوطرفہ مذاکرات کا سلسلہ کھٹائی میں پڑنے کے علاوہ گذشتہ4سال کے دوران تجارت کی بحالی سمیت اعتمادسازی کے فروغ کیلیے اٹھائے جانے والے اقدام پربھی پانی پھرجائے گا۔
Load Next Story