زرداری کی دولت واپس لائیں نواز شریف سے ہاتھ ملالوں گا عمران خان

ن لیگ مقبول جماعت ہے تو بلدیاتی الیکشن غیرجماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ خطاب

لاہور: سمن آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سیخطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آصف زرداری کی لوٹ مارکی باہر پڑی دولت میں سے ایک ڈالر بھی واپس لے آئے تو میں نواز شریف سے خود ہاتھ ملا لوں گا۔

عدلیہ نے میرے شرمناک کہنے کا تو نوٹس لے لیا لیکن جہاں پاکستان کی جمہوریت پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے اس پر ایکشن کیوں نہیں لیا جارہا، جنھوں نے خوددھاندلی اورکرپشن کرکے حکومت حاصل کی ہے وہ کس طرح اس کا خاتمہ کرسکتے ہیں، کارکن بلدیاتی انتخابات کی بھرپوری تیاری کریں انشا اللہ کامیابی حاصل کریں گے، اگر دھاندلیوں کے خلاف ہماری شکایات کا ازالہ نہیں کیا گیا تو سڑکوں پر احتجاج کریں گے جس کی قیادت میں خود کروں گا۔




عمران خان نے صحافیوں پر تشدد پرمعذرت کی اور کہاکہ جوہوا غلط ہوا اس پرہم ایکشن لیں گے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل میں میری درخواست کے منظور ہونے کے بعد یہ خبریں آ رہی ہیں کہ سردار ایاز صادق نے حکم امتناع لے لیا ہے لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر وہ صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے کامیاب ہوئے ہیں تو وہ حکم امتناع کے پیچھے کیوں چھپ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ میںن لیگ والوں سے پوچھتاہوں کہ اگر یہ اتنی مقبول جماعت ہے کہ ضمنی انتخابات میں ان کو 80لاکھ سے زائد ووٹ ملے ہیں تو پھر انھوں نے بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیوں کیا؟
Load Next Story