کراچی میں پولیس مقابلوں کے مقدمات ازخود شعبہ تفتیش منتقل کرنے کا فیصلہ
کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ کی جانب سے مقدمات کی منتقلی کا نوٹی فکیشن جاری
شہر قائد میں ہونے والے پولیس مقابلوں کے مقدمات ازخود شعبہ تفتیش منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیرشیخ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت اب پولیس مقابلوں اور ان سے منسلک مقدمات ازخود شعبہ تفتیش کو منتقل ہوجائیں گے۔
نوٹی فکیشن کے تحت ایسٹ زون میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفتیش ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ 1 کو منتقل ہوجائے گی، ساؤتھ زون کے مقدمات ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ 2 جبکہ سٹی کے مقدمات انوسٹی گیشن ایسٹ 3 کو منتقل ہوجائیں گے، ویسٹ زون کے مقدمات انوسٹی گیشن ساؤتھ 2 جبکہ سینٹرل کے انوسٹی گیشن ایسٹ 1 میں منتقل ہوں گے۔ ڈسٹرکٹ ملیر کے مقدمات ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ 2 اور کورنگی کے انوسٹی گیشن ساؤتھ 1 کرے گا ۔