عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں عید 5 جون کو ہی ہوگی فواد چوہدری

پاکستان میں اگر جمہوری نظام کو کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے، فواد چوہدری

اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے، فواد چوہدری۔ فوٹو: فائل

SEOUL:
وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی۔

ایک انٹرویو میں وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید 5 جون کو ہی ہوگی، رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی، پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا ہے۔


دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نا تو پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے، ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام کو کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے، اگر ہم نظر دوڑائیں کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک آج کہاں کھڑے ہیں تو ہمیں احساس ہوگا کہ ہم نے اس عرصے میں کیا کھویا اور کیا پایا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک کے سول ادارے مکمل طور پر تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں تو پتا چلےگا کہ اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا، آئندہ ایک 2 برسوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں، وزیراعظم عمران خان کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Load Next Story