ساہیوال میں 5 نومولود کی موت دل ہلا دینے والا واقعہ ہے مریم نواز
سرکاری خرچ پر عمرہ میں مصروف جعلی حکمرانوں کو دل خراش واقعے پر یہاں موجود ہونا چاہیے تھا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے اسپتال میں 5 نومولود بچوں کی موت دل ہلا دینے والا واقعہ ظلم ہے جس کا سبب مجرمانہ غفلت ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ساہیوال کے اسپتال میں 5 نومولود بچوں کی موت دل ہلا دینے والا واقعہ ظلم ہے جس کا سبب مجرمانہ غفلت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کا اپنی ذمہ داریوں سے غافل نااہل حکمرانوں کو کون جھنجھوڑے اور بتائے کہ ساہیوال کے اسپتال میں ہونے والی اموات کے ذمہ دار وہ ہیں اور اس غفلت کا جواب ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں دینا ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ سرکاری خرچ پر عمرہ میں مصروف جعلی حکمرانوں کو اس وقت دل خراش واقعے پر یہاں موجود ہونا چاہیے تھا، کہا جارہا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 سے کہیں زیادہ ہے مگر چھپایا جارہا ہے، کیا حکمرانوں کی اپنی کوئی اولاد نہیں ہے، اگر ہے تو آپ کا احساس کہاں سویا ہوا ہے۔