وزیراعظم عمران خان کا کابینہ اجلاس میں زرتاج گل سے اظہار ناراضی
وزراء اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے بہن کیلئے سفارش کرنے پر کابینہ اجلاس میں زرتاج گل سے اظہار ناراضی کیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کو وزرات انسداد منشیات کا اضافی چارج دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں زرتاج گل سے اظہار ناراضی کیا۔ زرتاج گل نے بات کرنے کے لیے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے انہیں روکتے ہوئے کہا کہ زرتاج گل آپکو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، وزراء اختیارات کاناجائزاستعمال نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا حکم، زرتاج گل نے بہن کی تعیناتی کیلیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا
وزیراعظم عمران خان نے وزارت توانائی کو عید کی چھٹیوں کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی کابینہ نے اضافی حج کوٹے میں سے 40 فیصد نجی ٹورآپریٹرز کو دینے کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کی سفارش پر ان کی بہن کا بطور ڈائریکٹر نیکٹا تقرر کردیا گیا تھا۔