ڈالر کی قدر بڑھتے ہی سونے کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1306 ڈالر ہوگیا۔
سونے کی قیمت 700 روپے فی تولہ بڑھ کر 71 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں ڈالر کی قیمت نے ایک بار پھر اڑان بھرنا شروع کردی ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 58 پیسے اضافے کے بعد 148.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے، ڈالر کی قدر بڑھتے ہی سونے کی قیمت کو بھی پر لگ ہیں اور آج ملک کی تمام صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 1306 ڈالر ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کے اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 71 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 60 ہزار 528 روپے ہوگئی ہے۔