رویت ہلال کمیٹی کی دوربین 50 سال پرانی ہے فواد چوہدری
گوادر کی ساحلی پٹی میں کل چاند بغیر کسی دوربین کے بھی دیکھا جاسکے گا، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا سیاروں پر پہنچنے کی باتیں کررہی ہے اور ہم کہاں کھڑے ہیں؟ جب سے پیدا ہوئے ہیں عید پر تنازعات دیکھ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب سے پیدا ہوئے ہیں عید پر تنازعات دیکھ رہے ہیں، ناروے سمیت بہت سے ممالک میں تو چاند کئی دن نکلتا ہی نہیں ہے، جہاں پر چاند نہیں نکلتا وہاں پر کیا کہیں؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم طویل المدتی پروگرام بنا رہے ہیں، رویت ہلال کمیٹی کی دوربین چالیس سے پچاس سال پرانی ہے، اس لیے آج کے دور کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے ایک موبائل ایپ بنائی گئی ہے جس میں چاند کی رویت سے متعلق تمام معلومات ہیں، اس دفعہ عوام کے خود چاند دیکھنے کو یقینی بنائیں گے، مفتی منیب الرحمان اور پوپلزئی جید علماء ہیں، ہمارامقصد کسی کو نیچا دکھانا نہیں، لیکن ہم جو بول رہے ہیں اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو بریفنگ دینے کے لیے تیار ہیں، ان علما کو قائل کرنا اسلامی نظریاتی کونسل کا کام ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ آج 3 بج کر 2 منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے آج چاند نہیں دیکھا جاسکتا، کل نظر آنے والا چاند کافی چمک دار ہوگا اور اس کی عمر 28 گھنٹے ہوگی، گوادر کی ساحلی پٹی میں کل چاند بغیر کسی دوربین کے صرف آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا، محکمہ موسمیات کے اپنے تمام 66 مقامات کو عوام کے چاند دیکھنے کے لیے کھول دیا ہے، عوام موبائل فون کو آسمان کی طرف کریں انہیں ساری کہکشاں نظر آئے گی موبائل ایپ بتائے گی چاند اس طرف کہاں ہے، عوام چند شخصیات کی بجائے سائنس اور جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کریں۔