وفاقی سیکریٹری داخلہ کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہونیکا حکم
تاجرعرفان نواب 12کروڑ کا نادہندہ ہے، اس لیے نام ای سی ایل میں شامل کرایا ،نجی بینک
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے نادہندہ تاجرعرفان نواب کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پروفاقی سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دوبارہ (آج)منگل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ، پیر کوسماعت کے موقع پردرخواست گزار کی جانب سے سینیٹررضاربانی عدالت میں پیش ہوئے، فاضل عدالت نے سیکریٹری داخلہ کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منگل کو پیش ہونے کی ہدایت کی،واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی تھی،
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمنٹس میںعدالت کو بتایا گیا کہ وفاقی وزیرخزانہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ نادہندگان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے سفارش کی جائے گی،درخواست گزار عرفان نواب کا سونیری بینک سے رقم کا تنازع ہے اور سونیری بینک کی درخواست پر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا گیا ہے، سونیری بینک کے مطابق درخواست گزرا سونیری بینک کے 12 کروڑ 70 روپے کا نادہندہ ہے جبکہ درخواست گزار نے وزارت داخلہ،اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا آئین کی دفعات 2-A,4,15,9اور25کی خلاف ورزی ہے۔