لاہور پولیس کا کارنامہ اصل ملزم کی بجائے ہم نام شہری کو جیل بھیج دیا
میرا اس مقدمے اور گیس چوری سے کوئی تعلق نہیں، بےگناہ شہری
سندر پولیس کا کارنامہ سامنے آیا ہے جس میں پولیس نے اصل ملزم کو جیل بھیجنے کی بجائے اس کے ہم نام شہری کو پکڑ کر جیل بھیج دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دو ماہ قبل سوئی گیس کی چھاپہ مار ٹیم نے مراکہ میں محمد سرور نامی شخص کے گھر لگا غیر قانونی کنکشن پکڑ کر اس کے خلاف تھانہ سندر میں مقدمہ درج کروا دیا۔ سندر پولیس نے بغیر تحقیق کیے مقدمے میں نامزد ملزم کو پکڑنے کی بجائے اس کے ہمنام شخص محمد سرور کو پکڑ کر جیل بھیج دیا۔
بےگناہ شہری نے کیس کے تفتیشی اے ایس آئی رشید کو بتایا میرا اس مقدمے اور گیس چوری سے کوئی تعلق نہیں میرا میٹر تو بدستور لگا ہوا ہے جس کا میں بل باقاعدگی کے ساتھ جمع کروا رہا ہوں مگر پولیس نے اس کی ایک نہ سنی اور ان کا چالان مکمل کر کے اسے جیل بھیج دیا۔
محمد سرور چند دن جیل میں رہنے کے بعد گزشتہ روز ضمانت پر رہا ہوا محمد سرور نے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب رابطہ کرنے پر کیس کے تفتیشی رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہی محمد سرور ہے جس کے خلاف محکمہ سوئی گیس نے مقدمہ درج کروایا ہے کسی بے گناہ شہری کو گرفتار کرکے جیل نہیں بھیجا۔