ملیکا شراوت اور سنی لیون ریئلٹی شومیں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگی

دونوں اداکارائیں شو میں حصہ لینے والے30 مردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرینگی

دونوں اداکارائیں شو میں حصہ لینے والے30 مردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرینگی۔ فوٹو: فائل

بولڈ مناظر پکچرائز کرانے والی ملیکا شراوت اور سنی لیون ٹی وی ریئلٹی شو ''دی بیچلوریٹ انڈیا میرے خیالوں کی ملکہ''میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

ریئلٹی شو امریکی شو دی بیچلر کا بھارتی ورژن ہے جس کے لیے ملیکا شراوت نے شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے جب کہ سنی لیون آئندہ کچھ دنوں میں راجستھان کے شہر اودے پور جائیں گی جہاں دونوں اداکارائیں شو میں حصہ لینے والے 30 مردوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گی جسے شو کا فاتح قرار دیا جائے گا۔




ریئلٹی شو پیش کرنے والے ایس او ایل پراڈکشنز نے بھارتی چینل پر اس کو پیش کرنے کے لیے اجازت حاصل کرلی ہے جس کی میزبانی اداکار روہت رائے کریں گے۔
Load Next Story