کاجول نے بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کردیا
کامیاب فلموں میں جوہر دکھانے والی اداکارہ شوہر کے ساتھ فلم میں کام کریں گی
اداکارہ کاجول نے آخرکار اعلان کردیاہے کہ وہ ایک بار پھر سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے واپس آرہی ہیں۔
ہندی فلم نگری میں ''دل والے دلہنیا لے جائینگے''،''کچھ کچھ ہوتا ہے''، ''کبھی خوشی کبھی غم'' اور ''پیار تو ہونا ہی تھا'' جیسی کئی کامیاب فلموں میں اپنی بے مثال اداکاری کے جوہر دِکھانے والی کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ رومینٹک ڈرامہ فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
اس فلم کے پروڈیوسر بھی اجے دیوگن ہی ہونگے جس کے اسکرپٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔ کاجول بھی اس فلم کیوجہ سے کافی پر جوش نظر آ رہی ہیں جس کے لیے انھوں نے اپنا وزن بھی سات کلو کم کر لیاہے۔