لڑکے باصلاحیت ہیں اعتماد دلانے کی ضرورت ہے انضمام الحق

اسپیشلسٹ باؤلرز اور بیٹس مینوں کے ساتھ کھیلنے والی ٹیمیں جیتیں گی، مشتاق احمد

اس ٹیم میں تجربے کی کمی ضرور لیکن بیشتر نوجوان کھلاڑی ہیں،مرزا اقبال بیگ۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ہمارے سارے لڑکے بہت ٹیلنٹڈ ہیں تاہم انھیں اعتماد دلانے کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام'' تکرار'' میں میزبان عمران خان سے گفتگوکرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ 2 فارمیٹ کے ساتھ ون ڈے کھیلاجاتا ہے کچھ لوگوں کاخیال ہوتا ہے کہ 5 باؤلرز اور5 بیٹسمینوں کے ساتھ کھیلیں جبکہ کچھ لوگ4.6 کے ساتھ کھیلتے ہیں اس سے توازن بہت اچھابنتا ہے، یہ ٹیم ٹوٹیم اورکنڈیشن ٹوکنڈیشن کھیلا جانا چاہئے،پاکستان کو زیادہ ترفتوحات4.6 کے ساتھ ہی ملی ہیں، ہمارے سارے لڑکے بہت ٹیلنٹڈ ہیں، انھیں اعتماد دلانے کی ضرورت ہے۔


مرزا اقبال بیگ نے کہا کہ اس ٹیم میں تجربے کی کمی ضرور لیکن بیشتر نوجوان کھلاڑی ہیں، محمدحفیظ اور شعیب ملک سینئر پلیئر ہیں انھیں اپنارول اداکرنا ہو گا، اوپننگ میں امام اور فخر ہونے چاہئیں، ون ڈاؤن میں بابر اعظم اورحفیظ کو چوتھے نمبرپرکھلانا چاہیے۔ شعیب ملک کو 20 سال ہوجائیں گے جبکہ حفیظ کو 16 سال ہوجائیںگے، یہ مکس ٹیم ہے جس میں تجربہ بھی ہے اورنوجوان کھلاڑی بھی ہیںجن میںکچھ کر دکھانے کوجوش بھی ہے۔

سابق کرکٹر مشتاق احمدنے کہا کہ ٹیم میں 5 بہترین باؤلر ہونے چاہییں، 2 کو اچھا چلنا چاہیے، اگر 20 اوورز میں 2 باؤلرز نے 2، 2 وکٹیںلے لیں توباقی 3 باؤلر رہ جائیں گے وہ ایک ایک وکٹ لے کر ٹیم کوجتوانے میں اہم کردار اداکریں گے ، وہی ٹیمیںجیتیں گی جو اسپیشلسٹ باؤلرز اور اسپیشلسٹ بیٹس مینوں کے ساتھ کھیلیں گی، میرا ویسٹ انڈیز کے ساتھ تعلق ہے، میری ایماندارانہ رائے ہوگی کہ بہترین 5 باؤلرزکے ساتھ کھیلیں ،امام اورفخردونوں کو اسکور کرنے کا طریقہ آتا ہے، اس سے پاکستان کوفائدہ ہوگا۔
Load Next Story