خیبرپختون خوا حکومت کا 28 روزوں پر عید منانا خلاف شریعت قرار

28 روزوں پر عید منانا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

28 روزوں پر عید منانا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی فوٹو:فائل

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ 28 روزوں پر عید منانا شرعی لحاظ سے ناجائز ہے اور خیبرپختون خوا حکومت کا 28 روزہ پر عید منانے کا اعلان خلاف شریعت ہے۔

جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے خیبر پختونخوا میں عید منائے جانے پر شرعی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 28 روزوں پر عید منانا شرعی لحاظ سے جائز نہیں، چاند کی جھوٹی شہادتیں دینے، اعلان کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے، چاند کو دیکھنے کے حوالے سے غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔


راغب حسین نعیمی نے کہا کہ گزشتہ روز ملک میں چاند کا نظر آنے کا امکان نہیں تھا، اجتماعی خوشیوں کے مذہبی تہوار پر بھی جھوٹ کی بنیاد پر ملک میں انتشار پھیلایا جارہا ہے، ملک و قوم کو مذہبی بنیادوں تقسیم کرنے والوں کےخلاف وفاقی حکومت اپنی رٹ قائم کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرے، صوبائی حکومت کا 28 روزوں پر عید منانے کا اعلان خلاف شریعت ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سطح پر عید الفطر آج منائی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے پہلا روزہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق7 مئی کو رکھا تھا جس کے تحت 3 جون تک ان کے 28 روزے ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے ایک روزہ قضا رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔
Load Next Story