افغانستان 2اتحادی فوجی ہلاک نیٹو کے500مراکز بند

صوبہ لغمان میں اتحادی فوجی افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے،...

صوبہ لغمان میں اتحادی فوجی افغان اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا، فوٹو : اے ایف پی ، فائل

افغانستان میں طالبان نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے 10 افغان فوجیوں کو ہلاک کردیا جبکہ مقامی اہلکار کی فائرنگ سے 2 اتحادی فوجی بھی مارے گئے، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، نیٹو فوج نے افغانستان میں اپنے 500 مراکز بند کردیے، تفصیلات کے مطابق جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع واشیر میں فوجی چیک پوسٹ کونشانہ بنایاگیا جس میں 10 افغان فوجی مارے گئے، سینئر ریجنل پولیس اہلکار محمد اسماعیل نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں دس افغان فوجی ہلاک، 4 زخمی اور6 لاپتہ بھی ہوئے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا انہیں اغوا کیا گیا ہے یا وہ اپنی مرضی سے حملہ آوروں کے ساتھ چلے گئے۔


صوبہ ہلمند کی انتظامیہ کے ترجمان دائود احمدی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو اندر کے لوگوں کی مدد حاصل تھی جس پر باغیوں نے اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔ حکام کے بتایا کہ واقعے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بی بی سی کے مطابق صوبہ لغمان میں افغان فوجی نے پیر کی صبح دو اتحادی فوجیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔ ایساف کے ترجمان نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں اتحادی فوج نے گولیاں برسائیں اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ اس سال 42 اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق نیٹو فوج کا کہنا ہے کہ اس نے افغانستان میں اپنے 500 کے قریب مراکز کو بند یا افغان سکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story