سپلائی کھول کر نیٹوکے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی گئی منور حسن
امریکاخود حقانی نیٹ ورک سے مذاکرات اور پاکستان پر کارروائی کیلیے دبائو ڈال رہاہے
امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے امریکی اہلکاروں کے اس بیان کہ ''امریکاحقانی گروپ کو امن کے بدلے تین افغان صوبوں کاکنٹرول دینے پر تیارہے لیکن وہ مذاکرات میں آگے نہیں بڑھ رہے '' پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے نیٹو سپلائی کھولنے میں انتہائی عجلت کا مظاہرہ کر کے امریکااور نیٹو کے مردہ گھوڑے میں جان ڈال دی۔ امریکا افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد خطے سے بھاگنے کی تیاریاں کررہاتھا کہ حکومت نے سپلائی کھول کر اسے دوبارہ قدم جمانے کا موقع فراہم کیا۔
امریکاخود تو حقانی نیٹ ورک سے مذاکرات جبکہ پاکستان پران کے خلاف کاروائی کے لیے دبائو ڈال رہاہے ۔ امریکاکے دہرے معیار ے کی وجہ سے پاکستان کو ناقابل بیان مسائل کا سامناکرنا پڑاہے لیکن نااہل اور امریکی چوکھٹ پر سجدہ ریز حکمرانوں کو ابھی تک ہوش نہیں آیا ۔ منورحسن نے کہاکہ امریکی غلام حکمران امریکاسے یہ تک پوچھنے کوتیارنہیںکہ جب تم طالبان سے مذاکرات کر رہے ہو توہمیں ان کے خلاف کارروائی پر کیوں مجبور کیاجارہاہے ۔
ہرروز ہونے والے ڈرون حملے بھی حکمرانوں کی سوئی ہوئی غیرت کوجگانے میں ناکام رہے ہیں،منو ر حسن نے سوئس بینکوںکوخط لکھنے کے عدالتی حکم پرکہاکہ عدلیہ کی طرف سے بار بارمہلت دیئے جانے اور کوئی دوٹوک فیصلہ نہ کیے جانے کی وجہ سے حکمرانوں کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ آئندہ پیشی سے قبل حکومت کوپابندکرے کہ وہ نگراں سیٹ اپ کو مکمل کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔