انڈونیشیا منشیات اسمگلر برطانوی خاتون کی اپیل مسترد سزائے موت برقرار

دباؤمیں آکر اور اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ خاتون

دباؤمیں آکر اور اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ خاتون فوٹو : فائل

KARACHI:
انڈونیشیاکی اعلیٰ عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میںسزائے موت پانے والی برطانوی خاتون کی اپیل مستردکرتے ہوئے سزابرقرار رکھنے کاحکم دے دیا۔


عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیامیں اعلیٰ عدلیہ کے 3ججوں پرمشتمل پینل نے اسمگلنگ کے مقدمے میں سزائے موت پانے والی برطانوی خاتون لنڈسے جون سینڈی فورڈ نامی کی طرف سے دائراپیل کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران خاتون نے موقف اختیارکیا کہ اس نے دباؤمیں آکر اور اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔ عدالت نے خاتون کاموقف مسترد کرتے ہوئے اس کی سزابرقرار رکھنے کاحکم دے دیا۔
Load Next Story