بارہ کہو خودکش حملہ عدالت نے ملزم کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ملزم انور حمید پر بارہ کہو خودکش حملہ آور ذکا اللہ کی معانت کا الزام عائد ہے۔
GUYANA:
عدالت نے بارہ کہو خودکش حملے کے الزام میں گرفتار ملزم انور حمید کو 14 روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی كی خصوصی عدالت نے بارہ كہو خود كش حملہ کیس کی سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے ملزم انور حمید کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم انور حمید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ ملزم انور حمید پر الزام ہے كہ اس نے عید الفطر کے روز وفاقی دالحکومت میں بارہ کہو کے علاقے كوٹ ہتھيال كی مسجد ميں خود كش حملہ آور كو داخل ہونے ميں معاونت فراہم كی تھی تاہم سيكورٹی گارڈز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ اور كو ہلاک کردیا تھا جبکہ خود كش حملہ اور كی فائرنگ كے نتيجے ميں مسجد كا ایک سيكیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گيا تھا۔