آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کا زمبابوے کو 261 رنز کا ہدف
مصباح الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 67 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد 54 اور ناصر جمشید 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 261 رنز ہدف دیا ہے۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے کے کپتان برینڈن ٹیلر نے ٹاس جیت کر حسب روایت پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جسے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے قبول کرلیا۔ قومی ٹیم نے سست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 260 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ بیٹنگ کے دوران مصباح الحق نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 67 رنز بنائے جب کہ احمد شہزاد 54، ناصر جمشید 38 اور عمر امین 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ زمبابوے کی جانب سے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے ٹینڈائی چٹارا نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ پروسپر اتسیا، شینگی مساکاڈزا اور ہملٹن مساکاڈزا نے ایک ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیریز کا پہلا میچ زمبابوے جب کہ دوسرے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی تاہم آج کا میچ ثابت کرے گا کہ سیریز کا فاتح پاکستان ہوگا یا زمبابوے نئی تاریخ رقم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔