پنجاب انرجی کونسل نے 700 میگاواٹ کے سولر پارک منصوبے کی منظوری دے دی

سولر پارک میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، ترقیاتی کاموں کا فی الفور آغاز کیا جائے، شہباز شریف

سولر پارک میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، ترقیاتی کاموں کا فی الفور آغاز کیا جائے، شہباز شریف. فوٹو فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سولر پارک میں اپنے وسائل سے 700 میگا واٹ کے منصوبے لگائے گی، پہلے مرحلے میں 50،50 میگاواٹ کے 8 منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب انرجی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر توانائی شیر علی خان، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن ، وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید ، چیف سیکریٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، کوآرڈینیٹر شاہد ریاض گوندل ، وائس چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، متعلقہ سیکرٹریزاور اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں چولستان میں قائد اعظم سولر پارک کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی گئی۔


اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد اعظم سولر پارک 10 ہزار قطعہ اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے، سولر پارک میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ انفراسٹرکچر ڈویلپ کرنے کے لئے سولر پارک میں ترقیاتی کاموں کا فی الفور آغاز کیا جائے، وزیر اعلی نے قریبی نہر سے سولر پارک تک پانی کی فراہمی کے مجوزہ منصوبے کی بھی منظور ی دے دی۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ سولر پارک سے جتنی جلدی ممکن ہو سکے توانائی کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا، سولر پارک سے توانائی کی ترسیل کے لئے ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ کی اپ گریڈیشن کا کام جلد مکمل کیا جائے، ،سولر پارک میں رہائشی کالونی ، کمیونٹی ہال ، مسجد ، اسکول ،ڈسپنسری اور دیگر سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیاد وں پر مکمل ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ بنک آف پنجاب کے حکام فنانس کمیٹی کے ساتھ مل کر پراجیکٹ فنانسنگ کے لئے حتمی سفارشات اگلے اجلاس میں پیش کریں، پنجاب انرجی فنڈکے معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story