عید کے تیسرے روز بھی کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار

دوپہر 2 بجے درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی

سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کی طرح شہر قائد میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور شہری عید کے تیسرے روز بھی دن کے اوقات میں اپنے گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گرد و نواح میں گرمی نے عید الفطر کا تیسرا دن بھی اپنے نام کر رکھا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنے اصل درجہ حرارت سے کہیں ڈگری زیادہ گرمی محسوس ہورہی ہے تاہم سمندر کی جانب سے چلنے والی ہواؤں نے موسم کو کسی حد تک قابل قبول بنارکھا ہے۔

شدید گرمی کی بدولت عوام دن کے اوقات میں بھی گھروں پر ہی ملنے ملانے اور دعوتوں میں مشغول ہیں۔


محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 2 بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا تاہم گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں لیکن شہری گرم مرطوب موسم میں اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے صبح 11 سے شام 4 بجے تک باہر نکلنے سے گریز کریں۔

 
Load Next Story