صوابی کے کنڈل ڈیم میں کشتی ڈوبنے سے 3 معصوم بہنیں جاں بحق

جاں بحق بچیوں کی شناخت منزیٰ،اقصیٰ اور تقویٰ کے نام سے ہوئی ہے

لاشوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے فوٹو: فائل

کنڈل ڈیم میں سیاحوں کی کشتی ڈوبنے سے 3 معصوم بہنیں جاں بحق جب کہ 35 افراد کو بچالیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں عید کی چھٹیوں کو دوبالا کرنے عوام کی بڑی تعداد کنڈل ڈیم پہنچی، سیر کی غرض سے آنے والے سیاحوں کی کشتی ڈیم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3 بچیاں جاں بحق جب کہ 35 کو بچالیا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں بچیاں صوابی کی رہائشی اور بہنیں تھیں جن کی شناخت منزیٰ،اقصیٰ اور تقویٰ کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
Load Next Story