باجوڑمیں جھڑپیں6افغان شرپسندہلاک2رضاکارشہید
ر وسطی کرم کے علاقہ مسوزئی میںچیک پوسٹ کے قریب موجود سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پرشدت پسندوں نے حملہ کردی
باجوڑایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں پاک افغان سرحدی علاقہ باٹوارمیں سکیورٹی فورسز اور افغان شر پسندوں کے درمیان چوتھے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں۔پیرکے روز ہونیوالی لڑائی کے دوران کم سے کم چھ عسکریت پسند ہلاک اور بیشتر زخمی ہوگئے، سلارزی قومی لشکر کے دو رضاکار بھی جاں بحق ہوگئے،فورسز نے پیر کو دن بھر بھاری توپ خانے،مارٹر گنوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوںکو نشانہ بنایا جس سے ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔
ادھر وسطی کرم کے علاقہ مسوزئی میںچیک پوسٹ کے قریب موجود سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پرشدت پسندوں نے حملہ کردیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں8شدت پسند مارے گئے۔ادھرفرنٹیئرکورکے سینئرافسر نے اے ایف پی کوبتایاکہ افغان شرپسندوں سے علاقہ کلئیرکرانے کیلئے شروع کیے گئے آپریشن میں اب تک1 3 شرپسندہلاک ہوئے۔ ادھر لنڈی کوتل کے علاقے بوکا ڈکٹہ کانڑی میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سیایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔