بھارت کا بالاکوٹ پر گرائے گئے بموں کی خریداری کیلیے اسرائیل سے معاہدہ
مودی نے دوبارہ برسراقتدار آنے کے فوری بعد اسرائیل سے پہلا ہنگامی دفاعی معاہدہ کرلیا
بھارتی ائر فورس نے اسرائیل سے 'اسپائس 2000' بموں کی خریداری کے لیے 300 کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے دفاعی ذرائع سے بتایا کہ بھارتی فضائیہ اسرائیلی دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز سے 100 اسپائس بم خریدے گی۔ یہ وہی بم ہیں جو بزدل بھارتی فضائیہ نے 26 فروری کو رات کی تاریکی میں پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں گرائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بالاکوٹ میں بھارتی پے لوڈ گرانے کے خلاف ایف آئی آردرج
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد یہ پہلا فوجی معاہدہ ہے۔ بھارت نے ہنگامی طور پر ان بموں کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے جو رواں سال کے آخر تک موصول ہوجائیں گے۔
بھارتی ائر فورس نے بالاکوٹ حملے میں 5 اسپائس بم گرائے تھے جس کے نتیجے میں چند درخت جل گئے تھے جن کا مقدمہ پاکستانی محکمہ جنگلات نے بھارتی حکومت کے خلاف درج کیا۔ اس بم کا وزن تقریبا 1000 کلو ہوتا ہے جس میں 80 کلو بارود اور 900 کلو اس کے فولادی ڈھانچے کا وزن ہوتا ہے۔ بم کے پھٹنے پر اس میں سے نوکیلے شارپنلز خارج ہوتے ہیں۔