پروٹیکٹرزکے بغیر لیبیا میں پاکستانیوں کے داخلے پرپابندی عائد
بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد، لاہور اورکراچی سے کسی پاکستانی کولیبیاجانے کی اجازت نہیں۔
لیبیا کی حکومت نے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس سے بغیرپروٹیکٹرز اپنے ملک میںداخل ہونے والے پاکستانیوں کاسخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستانیوں کی ملک میں آمد پرپابندی عائدکردی ہے۔ ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے لیبیاکی حکومت کی طرف سے ملنے والے تحریری نوٹس پرانکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد، لاہور اورکراچی سے کسی پاکستانی کولیبیاجانے کی اجازت نہیں جبکہ پشاورسے بغیرپروٹیکٹرزپاکستانیوں کالیبیاپہنچانے کا انکشاف ہواہے،
ذرائع کے مطابق پاکستان کی مختلف ائیرپورٹس سے بغیرپروٹیکٹرسیکڑوں پاکستانی لیبیاپہنچ گئے تھے جس پر لیبیاکے امیگریشن حکام نے حکومت پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کواس ضمن میں آگاہ کرتے ہوئے پاکستانیوں کی آمدپرپابندی عائدکردی ہے۔ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے لیبیا کی حکومت کی طرف سے ملنے والے نوٹس پر تحقیقات کاحکم دے دیاہے۔
ادھرذرائع نے انکشاف کیاہے کہ اسلام آباد،لاہوراورکراچی سے اس وقت کسی بھی پاکستانی کولیبیا جانے کی اجازت نہیں تاہم پشاورائیرپورٹ پرموجودایف آئی اے امیگریشن کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے اس وقت بھی روزانہ متعدد لوگوں کو لیبیا بھجوایاجارہاہے۔