نااہل اور غیرسنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے احسن اقبال
عمران خان نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کر دیا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)
مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بن گئی ہے۔
اپنے جاری بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نااہل، ناتجربہ کار، نا سمجھ اور غیر سنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کے لئے شدید خطرہ بن گئی ہے۔ 10 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں کمی کے باعث قرضوں کے بوجھ میں 3 کھرب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے اور ہر پاکستانی کی گردن پر مزید 16 ہزار روپے کا قرض چڑھا دیا گیا ہے۔ ہر پاکستانی مزید 30 فیصد غریب ہو چکا ہے۔
عمران خان نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سرنڈر کر دیا ہے، عوام کو ریلیف تو درکنار ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف پیکیج کی شرائط غریبوں کا ہی نہیں متوسط طبقے کا بھی حشر نشر کر دیں گی۔ حکومتی پالیسیوں سے ابھی تو مہنگائی کا عذاب شروع ہوا ہے، بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی آئے گا۔