ہنگو میں جے یو آئی کے ایم این اے منیر اورکزئی پر قاتلانہ حملہ ناکام
منیر اورکزئی پر تین نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے
خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کے رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی قاتلانہ حملہ میں محفوظ رہے۔
ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے جے یو آئی کے ممبر قومی اسمبلی منیر اورکزئی پر ان کے آبائی علاقے اوچت لوئر کرم میں قاتلانہ حملہ ہوا۔ ان پر تین نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے۔ منیر اورکزئی کسی کے انتقال پر تعزیت کے لیے لوئر کرم گئے تھے جہاں انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔
واضح رہے 2013 میں بھی کرم کے علاقے میں ہی منیر اورکزئی کے انتخابی جلسے میں بم دھماکا ہوا تھا جس میں 20 افراد جاں بحق اور 96 زخمی ہوگئے تھے۔