شمیم الرحمن اور شمشیر الحیدری کی خدمات یاد رکھی جائیں گی شازیہ مری
دونوں سچے اور مخلص انسان تھے،انکے تجزیوں سے سیاستدان بھی مستفید...
سینئر صحافیوں شمیم الرحمن اور شمشیر الحیدری مرحوم کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کی زندگیاں نئے آنے والے صحافیوں کیلیے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیر کو کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام سینئر صحافی شمیم الرحمٰن اور شمشیر الحیدری مرحوم کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خطاب کرنے والوں میں مرحوم شمیم الرحمٰن کی بیٹی اور مرحوم شمشیر الحیدری کے صاحبزادے سلیم الحیدری سمیت پی پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری، صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، صدر پریس کلب طاہر حسن خان، جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، تحریک انصاف کے رہنما سید حفیظ الدین، سینئر صحافی اقبال دل، نذیر خان، مقصود یوسفی، امتیاز خان فاران، اے ایچ خانزادہ شامل تھے۔
شازیہ مری نے کہا کہ شمیم الرحمن اور شمشیر الحیدری کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ شمشیر الحیدری اور شمیم الرحمٰن سچے اور مخلص انسان تھے۔ انھوں نے کہا کہ شمیم الرحمٰن ایسے کہنہ مشق صحافی تھے جن کے تجزیوں اور تجربے سے سیاستدان بھی مستفید ہوتے تھے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ مرحوم ایک فرد کا نہیں، ایک ادارے کا نام ہے متحدہ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ مرحوم شمیم الرحمٰن کا ایم کیو ایم سے بھی تعلق رہا ہے۔
قائد تحریک الطاف حسین نے مرحوم کی صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں مستند صحافی قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مرحوم بے داغ صحافی تھے۔ امتیاز خان فاران نے کہا کہ شمشیر الحیدری اور شمیم الرحمان کی شمع کو روشن کرتے رہیں گے، تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی پریس کلب نے کہا کہ شمیم الرحمان مرحوم کراچی پریس کلب کی بڑی معتبر شخصیت تھے۔ ہر سینئر اور جونیئر صحافی ان کی محفل میں خوش و خرم رہتے، کراچی پریس کلب کو ناز ہے کہ شمیم الرحمن اور شمشیر الحیدری جیسے صحافی و ادبی شخصیات ہمارے ممبر رہے ہیں۔