کے پی حکومت کی افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت

افغانوں کی وجہ سے  ملک بھر میں امن و امان کے مسائل ہیں جب کہ کاروبار اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا، شوکت یوسف زئی

وفاقی حکومت  افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی 30 جون کو ڈیڈ لائن میں مزید توسیع نہ کرے، شوکت یوسفزئی ۔ فوٹو : فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کردی، وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے ملک کا امن، کاروبار اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں مزید قیام کی مخالفت کی ہے اس ضمن میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے سفارش کی ہے کہ افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہورہی ہے اس میں مزید توسیع نہ کی جائے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ ہم نے افغان مہاجرین کی 40 سال مہمان نوازی کی لیکن ان کی وجہ سے کے پی سمیت پورے ملک میں امن و امان کے مسائل ہیں، کاروبار اور انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو چکا ہے، افغان مہاجرین اپنے وطن جاکر پاکستان کے خلاف موجود جذبات کا خاتمہ کریں۔
Load Next Story